مہنگائی اور بدامنی کیخلاف کل پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرینگے: محمود الرشید

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ کل (جمعہ کو) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران  صوبے میں امن وامان اور مہنگائی کی تباہ کن صورتحال اوردیگر ایشوز پر شدید احتجاج کیا جائیگا ‘(ن) لیگ کی حکو مت کی پالیسی ملک اور صوبے کیلئے تباہ کن ہے‘عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور کل نہیں آج ہی ان سے نجات چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا،  پنجاب اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی تیار کرینگی اور پنجاب میں امن و امان سمیت دیگر شعبوں کی تباہ کن صورتحال پر شدید احتجاج کیا جائیگا، قوم حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے۔