وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خٹک کے سسر کا ختم قل

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک کے سسر کا ختم قل گزشتہ روز ڈیفنس میں ہوا۔ جس میں چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین،   سیکرٹری  راجہ اشفاق سرور، ڈاکٹر اظہر جدون، قیصر جمال، شفقت محمود، شوکت یوسف زئی، راجہ بشارت، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید،  عبدالعلیم خاں، نعیم الحق، فرخ جاوید مون، شیخ عامر اور دیگر نے شرکت کی۔