پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (جمعہ) کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے حکومت کی جانب سے ریکوزیشن پر دستخط کے بعد گزشتہ روز اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ طویل وقفے کے بعد ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن امن و امان کی ملکی صورتحال، سانحہ راجہ بازار اور ڈرون حملوں سمیت مختلف قومی ایشوز کو زیربحث لائے گی۔ نوٹیفکیشن کے بعد سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔