ترکی کے علماومشائخ کے وفد کا داتا دربار اور بادشاہی مسجد کا دورہ

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ترکی کے علماء مشائخ کے اعلی سطحی وفد نے فضیلت الشیخ یوسف ضیاالدین کی قیادت میں گزشتہ رو ز اپنے دورہ  لاہور کے موقع پرداتادربار حاضری دی اور بادشاہی مسجد گئے، دورے کے اختتام پر انہوںنے جامع مسجد اسلامیہ جوہر ٹائون کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ترکی کے علماء مشائخ کے وفد نے پاکستان کے علماء مشائخ کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر مفتی محمد خان قادری، لخت حسنین شاہ، مولانا احسان الحق صدیقی، سیّد آل احمد قادری، قاری صداقت علی فریدی، خلیل قادری، صاحبزادہ فاروق قادری، مولانا اختر عباس سرگانہ اور صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ یوسف ضیاالدین نے چئیرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا غلام محمد سیالوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں، پاکستان اولیاء کرام کی سر زمین ہے۔