فیروزوالہ : رقم کا تنازع‘ دو بھائیوں نے معمر شخص کو ذبح کر دیا

28 نومبر 2013

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پرو اقع آبادی کنال پارک (مریدکے) میں رقم کے جھگڑے پر دو سگے بھائیوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بیدردی سے 50 سالہ نیاز احمد کو قتل کرکے نعش نہر کے قریب پھینک دی فرار ہو گئے مقتول چھ بچوں کا باپ تھا بتایا گیا ہے کہ قدوائی پارک کا رہائشی فیکٹری ملازم 50 سالہ نیاز احمد گھر سے باہر گیا راستے میں اسے اغواءکر لیا ملزمان نے مقتول کی شہ رگ کاٹ ڈالی اور ٹانگوں پر جگہ جگہ چھریاں مار کر بیدردی سے قتل کیا ملزمان نے بعد میں اسے گولیاں بھی ماری پولیس رپورٹ میں مقتول کے بیٹے منیر نیاز نے بتایا کہ ملزمان شاہد اور جاوید کا انکے والد سے 45 ہزار روپے کی رقم کا لین دین کا تنازعہ تھا جنہوں نے نیاز احمد کو قتل کیا ہے۔