مقبوضہ کشمیر میں ”دیوار برہمن“ بنانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: سید اویس شاہ

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفی کے چیئرمین اویس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور بھارت کنٹرول لائن پر دیوار برلن کی طرز پر سکیورٹی وال کے نام پر ظلم و جبر کی دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا کر اقوام متحدہ قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین کر رہا ہے۔ بھارت کے اس اقدام پر پوری دنیا پر یہ حقیقت کھل گئی اور ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیر قدرتی طورپر پاکستان کا حصہ ہے اور بھارت ”چور کی داڑھی میں تنکا“ کے مصداق بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے لہو سے ظلم و ستم کی بنیاد رکھ کر دیوار کھڑی کرنے کی آڑ میں اپنے آپ کو خطے کا مالک تصور کرتے ہوئے جنت نظیر کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصے کو اپنے زیرتسلط ہمیشہ کیلئے جہنم بنانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ دیوار برہمن بنانے کا بھارتی خواب پورا نہیں ہوگا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ وکلائ‘ تاجروں‘ طلباءو طالبات اور سول سوسائٹی کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے مظالم کے خلاف متفقہ یادداشت اقوام متحدہ میں پیش کرے۔
مسئلہ کشمیر کو نئی توانائی ملی ہے اور وہاں کے مظلوم مسلمانوں کے دلوں میں آزادی حاصل کرنے کا جوش و جذبہ پہلے سے بڑھ جاتا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...