کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن نوکری سے فارغ

28 نومبر 2013
کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن نوکری سے فارغ

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر اےک ٹریفک وارڈن کونوکری سے برخاست کر دیا اور اس کے خلاف تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیاہے ۔تفصےلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری کو ٹریفک سیکٹر شیراکوٹ مےںتعینات وارڈن شوکت علی کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں ۔جس کے بعد باقاعدہ محکمانہ انکوائری اور خفیہ مانیٹرنگ کی گئی ،دوران انکوائری شوکت علی پرکرپشن کا الزام درست ثابت ہوا۔