محمد علی میاں کی زیرقیادت تاجروں کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

28 نومبر 2013

لاہور  (کامرس رپورٹر)  و زیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر برائے تجارت  اور لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں کی قیادت میں لاہور کے تاجروں کا ایک  وفد آج وفاقی دارلحکومت میں  وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات  کرئے گا   -اس امر کا اظہار  و زیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر برائے تجارت  اور لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں نے  کیا  ہے  -انہوں نے کہا ہے کہ   بزنس کمیونٹی کے ساتھ  وزیر اعظم  کی اہم ترین ملاقات میں    کاروباری طبقہ  کے نمائیندوں  کی تجاویز  و  سفارشات کی روشنی میں  حکومت  صنعت و تجارت کے بارے میں ترجیحات کا تعین کرے گی  -محمد علی میاں نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ کی حکومت کو  تباہ حال معیشت ورثے میں ملی  - توانائی کا بحران اور دھشت  گردی  کی وجہ سے  ملک میں  کاروباری سرگرمیاں  جامد  ہو چکی تھیں  خارجہ سرمایہ کاری کا فقدان اور برآمدات  سست روی کا شکار تھیں   - انہوں نے کہا کہ  توانائی  کا بحران شدت اختیار کر چکا تھا  لیکن سابقہ حکومت نے  اس جانب کوئی قدم  نہیں اٹھایا  -   محمد علی میاں نے کہا کہ  حکومت نے  اقتدار  میں آتے ہی  صنعت و تجارت  کے فروغ کے لیے  سنجیدگی سے  منصوبہ بندی   کا آغاز کر دیا  - توانائی کے  متعدد منصوبوں  پر کام شروع کرایا اور  بیرونی اشتراک و تعاون سے  بجلی کے کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔