فائیزر پاکستان کا ملک گیر سطح پر پین مینجمنٹ کے موضوع پر آگاہی مہم کا انعقاد

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر) صحت مند معاشرے کے قیام کے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے فائیزر پاکستان نے حال ہی میں ملک گیر سطح پر لڑکیوں کے لئے درد کو قابو کرنے پر مبنی تربیتی مہم کا آغاز کیا۔ پاکستان بھر کے 35 گرلز کاجلز میں تربیتی تقریبات منعقد کی گئیںجہاں ہزاروں کی تعداد میں لڑکیوں کو درد کو قابو کرنے اور اس سے متعلق پیچیدگیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس منفرد مہم Hello Life! Say Bye to Pain کے تحت تھیٹر اداروں نے ڈرامے کے ذریعے موثر طریقے سے لڑکیوں کو مشغول کیا اور ان مسائل پر روشنی ڈالی جن کے بارے میں عام طور پر بات کرنے سے وہ ہچکچاتی ہیں۔