جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 18 فیصد اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

28 نومبر 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں جان بچانے والی عمومی ادویات کی قیمتوں میں 18 فیصد حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا۔ یہ درخواست میاں آفتاب کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسویسی ایشن نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری لئے بغیر ہی ادویات کی قیمتوں میں اٹھارہ فیصد غیر قانونی طور پر اضافہ کر دیا۔ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ ا ضافے سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر 2 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو کہ عوام سے ان کی زندگیاں چھیننے کے مترادف ہے لہٰذا عدالت ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دے۔