نئے ایٹمی بجلی گھروں کے قیام سے سستی بجلی پیدا ہوگی: طارق حمید
لاہور( کامرس رپورٹر) طارق حمید نے کہا کہ ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے منصوبے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک میں نئے ایٹمی بجلی گھروں کے منصوبوں سے ملک میں سستی بجلی میسر آئے گی فرنس آئل سے تیار ہونے والے بجلی کے ایک یونٹ کے مقابلے میں ایٹمی بجلی گھر سے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 4 روپے میں پڑے گی اس وقت ملک میں 320 میگا واٹ ایٹمی توانائی سے بجلی بن رہی ہے جبکہ گیارہ سو میگا واٹ کے 2منصوبوں سے 22سو میگا واٹ بجلی میسر آئے گی۔