فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، 10 افراد زخمی

28 نومبر 2013

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر نالہ ستم کے قریب تیز رفتار سوزوکی وین بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار جہانگیر ہلاک اس کا ساتھ مظہر زخمی ہو گیا تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار سوار رفیق اور وسیم ساتھی زخمی ہو گئے لاہور روڈ پر کار اور ویگن کے درمیان کار سوار ڈاکٹر ارشد مقصود اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے جبکہ ویگن سے تین عورتوں نصیراں، عذراں بی بی سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے فیض پور کے قریب کار حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔