پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: نعیم انور
لاہور ( کامرس رپورٹر )بھارت میں متعین پاکستانی ٹریڈ منسٹر نعیم انور نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ٹیکسٹائل مصنوعات،جیمز اینڈ جیولری،فرنیچر،ایگرو بیس مصنوعات اور شوگر انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کو بڑھا سکتا ہے ۔وہ ایوان صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر قائمقام صدر میاں طارق مصباح سے ایک ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔نعیم انور نے کہا کہ بھارت سالانہ 10ارب ڈالر سے زائد فرنیچر اور اربوں ڈالر کے جیمز اینڈ جیولری امپورٹ کرتا ہے جس سے پاکستانی تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔