پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود غذائی قلت کا شکار

28 نومبر 2013

کراچی(آئی این پی) زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان غذائی قلت کا شکار ہے، بمپر فصل کے دعوے فقط دعوے ہی ثابت ہوئے، عوام کو سستی سبزی میسر نہیں، منافع خور سبزیوں کی برآمد میں سرگرم ہوگئے۔ٹماٹر جو کبھی آٹھ سے دس روپے کلو ملتا تھا، لیکن بلند قیمت کے باعث اس کا چہرہ ہر وقت سرخ رہتا ہے، لال ٹماٹر کی قیمت اسی سے سو روپے فی کلو ہے، پیاز نے عوام کو تو آٹھ آٹھ آنسو رلائے، لیکن خود متحدہ عرب امارات، کولمبو اور ملائیشیا برامد ہوگئی، کچھ ایسی ہی کہانی آلو کی بھی ہے، جس نے غریبوں کا بھرتہ نکال دیا ہے، بہرحال مقامی فصل آنے کے بعد ان کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، لیکن کیا کہیئے منافع خوروں کو، جو اپنے گودام تو بھر لیتے ہیں۔