اسرار الحق کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (نارتھ) اسلام آباد کے اکائونٹس کی ذمہ داری بھی تفویض

28 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے چیف اکائونٹس آفیسر کسٹم کلیکٹوریٹ اسلام آباد اسرار الحق کو کلیکٹوریٹ آف کسٹم (نارتھ) اسلام آباد کے اکائونٹس کے معاملات کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (وی یوکس) کراچی مسز نازیہ سلیم کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریفارمز اینڈ آٹو مشین) کسٹم کراچی تعینات کر دیا ہے۔