کراچی،ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت میں 5روپے کمی

28 نومبر 2013

کراچی(آئی این پی)سندھ کے شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 55روپے فی کلو ہوگئی۔ سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ہول سیلرز کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 56 روپے سے کم ہوکر 52 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔