2 ماہ کیلئے گیس بندش، سوئی ناردرن کی تجویز وزارت پٹرولیم کو ارسال

28 نومبر 2013

اسلام آباد(این این آئی) دسمبر اور جنوری میں سی این جی اور صنعتی سیکٹر کی گیس بند رہنے کا امکان ہے ، سوئی ناردرن حکام نے وزارت پٹرولیم کو  تجویز بھیج دی۔ ترجمان سوئی ناردرن کمپنی کے مطابق سی این جی اور صنعتی سیکٹر کواب ہفتے میں تین کی بجائے دوروز گیس مل رہی ہے ،یکم دسمبر سے سردی بڑھنے پر نیا شیڈول جاری ہو گا،  دسمبر اورجنوری میں سی این جی اور صنعتی سیکٹرز کی گیس بند رکھنے کی تجویز ہے۔