40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیرکو ہوگی
فیصل آباد (اے پی پی) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2دسمبر کو ہو گی ۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ یہ رواں سال کی 31 ویںاور مجموعی طور پر 56ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔