جنرل کیانی آج کور کمانڈرز کانفرنس میں الوداعی خطاب کریں گے

28 نومبر 2013

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈروں کی آخری کانفرنس آج جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی۔ جنرل کیانی کانفرنس سے الوداعی خطاب کریں گے اور اپنے دور میں بری فوج کی پیشہ وارانہ ترقی، شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں فوج کی بے مثال قربانیاں، شورش زدہ علاقوں میں بے گھروں کی بحالی، فوج کے شروع کردہ ترقیاتی کام، شہداء کے خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر جیسے امور پر روشنی ڈالیں گے۔