’’حسنِ اتفاق…!‘‘

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر)  حسن اتفاق دیکھئے کہ ملک میں اہم عہدوں پر فائز دو شریفوں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد ایک اور اہم عہدے  پر بھی ایک شریف کی قسمت نے یاوری کی ہے اور  نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بنائے گئے ہیں۔ پرویز مشرف دور میں پرویز نام کا بھی ڈنکا بج چکا ہے کہ اس وقت صدر جنرل پرویز مشرف، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی تھے۔