سندھ حکومت نے 40 سے زائد اسلحہ ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کردئیے

28 نومبر 2013

کراچی  (اے پی اے) سندھ حکومت نے 40 سے زائد اسلحہ ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں۔ لائسنس غیرقانونی سرگرمیوں اور حکومت کو غلط معلومات فراہم کرنے کے باعث منسوخ کئے گئے ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے 40 سے زائد اسلحہ ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں۔