ڈالر مزید 35پیسے، گھی کا کنستر 50روپے مہنگا، چینی 60پیسے کلو سستی

28 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 50روپے تک اضافہ ہوا جبکہ ایک کلو دال چنا کی قیمت میں 3روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت میں 60پیسے کمی ہوئی۔ جس سے درجہ دوئم گھی کے کنستر کی قیمت 2430روپے سے بڑھ کر 2480روپے اور درجہ سوئم گھی کے کنستر کی قیمت 2350روپے سے بڑھ کر 2380روپے ہو گئی اور ایک کلو دال چنا کی قیمت 50روپے سے کم ہو کر 47روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت 55.60روپے سے کم ہو کر 55روپے ہو گئی۔ اسی طرح ایک کلو پیاز کی قیمت 3روپے اضافے سے 54روپے، لہسن دیسی 4روپے اضافے سے 114روپے، لہسن چائنہ 5روپے اضافے سے 114روپے، ادرک چائنہ 10روپے اضافے سے 164روپے، ادرک انڈیا 5روپے اضافے سے 119روپے، مونگرے 5روپے اضافے سے 59روپے، شملہ مرچ 8روپے اضافے سے 104روپے، سبز مرچ 5روپے اضافے سے 69روپے اور لیموں کی قیمت 15روپے اضافے سے 49روپے ہو گئی۔ دریں اثناء مقامی بیرونی کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں مزید 35پیسے بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت فروخت 109.35روپے سے بڑھ کر 109.70روپے ہو گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ڈالر کا انٹربنک ریٹ 108.267روپے تھی۔