پاکستان جنوبی افریقہ کا کیلنڈر ائر میں 23 میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

28 نومبر 2013
پاکستان جنوبی افریقہ کا کیلنڈر ائر میں 23 میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

پورٹ ایلزبتھ (آئی این پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ نے کیلنڈر ایئر میں ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ  23 میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ پورٹ ایلزبتھ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان رواں سال کے دوران 23 واں ون ڈے میچ کھیلا گیا جو کہ کسی بھی کیلنڈر ایئر میں  دو ٹیموں کے درمیان سب سے زیادہ میچز کا عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا1984 میں قائم کیا گیا 22 میچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کیلنڈر ایئر کے دوران 1984 میں 22 جبکہ  ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان 1983میں 22 ون ڈے میچز کھیلے گئے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 1994میں کیلنڈر ایئر کے دوران 21 میچز کھیلے گئے تھے۔