فیصل بنک ٹی ٹونٹی ڈیپارٹمنٹ ٹورنامنٹ : زرعی بنک ‘ پی ٹی وی ‘ سٹیٹ بنک ‘ پی آئی اے ‘ حبیب بنک کی ٹیمیں کامیاب

28 نومبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیصل بنک ٹی ٹونٹی ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز زرعی ترقیاتی بنک، پی ٹی وی، سٹیٹ بنک، پی آئی اے اور حبیب بنک  نے اپنی مدمقابل ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں  نیشنل بنک نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔پی ٹی وی کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔۔ پی آئی اے نے کے آر ایل کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ کے آر ایل نے 7 وکٹوں پر 135 رنز سکور کئے۔ پی آئی اے کی ٹیم نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شعیب ملک نے  54رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔   سٹیٹ بنک کی ٹیم نے 126 رنز بنائے۔ یو بی ایل کی ٹیم 18 اوورز میں صرف98 رنز ہی بنا سکی۔واپڈا نے 9 وکٹوں پر 117 رنز بنائے۔ حبیب بنک کی ٹیم نے ہدف  3 وکٹوںپر پورا کر لیا۔ سوئی گیس کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔  142 رنز کا ہدف زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔