قومی جونیئر ہاکی ٹیم کل پریکٹس میچ کھیلے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری کا بھرپور موقع فراہم کرنے کے لئے دو میچوں کی نیشنل بنک ہاکی سیریز کا اہتمام کیا ہے۔پہلا میچ 29 نومبر کو شام 6 بجے جبکہ دوسرا میچ شام 4 بجے جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔