ریلوے انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

28 نومبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ریلوے انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں لاہور نے ملتان ڈویژن کو ہرا کر اعزاز کا دفاع کرلیا۔ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو کے باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہوئے فائنل میچ میںدفاعی چیمپئن لاہور ڈویژن نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان ڈویژن کو 46-14 پوائنٹس سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔  ملتان ڈویژن نے 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور راولپنڈی ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔