سنوکر ورلڈکپ : قومی ٹیم کی میچز شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

28 نومبر 2013

لٹویا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سنوکر ٹیم کی مینجمنٹ نے دونوں کیوسٹ کے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست دیدی۔ دونوں پلیئرز کو آج صبح ورلڈکپ میچ کھیلنا تھا۔ پاکستان نے شام کے سیشن میں کرانے کی درخواست کر دی۔ پاکستان سنوکر ٹیم منگل کی صبح کراچی سے لٹویا کیلئے روانہ ہوئی تھی۔