بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی

28 نومبر 2013

کانپور (آئی این پی) شیکھردھون کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت  بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری  ون ڈے میچ میں 5وکٹوں سے ہراکر سیریز 2-1سے جیت لی،ویسٹ انڈیز نے بھارت کو فتح کیلئے 264 رنز کاہدف دیا، مہمان ٹیم کے پائول 70 اور سموئلز71 ، ڈیرن پائول51 اور ڈیرن سیمی 37 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے،روی چندرن ایشون نے دووکٹیں حاصل کیں،بھارت نے مطلوبہ ہدف46.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،بھارے کی جانب سے شیکھردھون نے 119رنز کی  دھواں دھار اننگز کھیلی، شیکھر دھون رواں سال کے دوران سب سے زیادہ  5 سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے،بھارتی بلے باز نے رواں سال کے دوران ایک میچ میں سب سے زیادہ 20چوکے لگانے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا،یوراج سنگھ نے 55رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال اور ڈیوائن بریوونے دودووکٹیں حاصل کیں،شیکھر دھوان کو مین آف دی میچ  اورویرات کوہلی کو مین آف دی سیریز قراردیا گیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...