فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں:شان
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لئے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لئے اب سب کو چاہئے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لئے جدوجہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لئے اچھا نہیں ہے ۔