ماہ نور بلوچ صرف کراچی کی فلموں میں اداکاری کریں گی
لاہور ( این این آئی) اداکارہ ماہ نور بلوچ فلم ’’ میں ہوں شاہد آفریدی ‘‘ کی کامیابی کے بعد مزید فلموں کیلئے آمادہ ، صرف کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کی فلموں میں اداکاری کریں گی ۔ اس حوالے سے ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ میں نے شوبز کے ساتھ اپنے گھر کو بھی وقت دینا ضروری ہے ۔ شوبز اور گھریلو ذمہ داریاں برابر طریقے سے ادا کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے ۔ میری کوشش ہے کہ آئندہ بھی جو فلم کروں اس کی شوٹنگ کراچی میں ہو تاکہ میرے گھریلو معاملات پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے کراچی سے تعلق رکھنے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔