تھیٹر بند، معروف کامیڈینز نے ٹی وی ٹاک شوز کا رخ کرلیا
لاہور (آئی این پی)بے ہودہ رقص اور فحش گوئی کی دیمک ملک میں اصلاحی فیملی تھیٹر کو چٹ کر گئی، معروف کامیڈینزنے تھیٹر سے چھٹی کے باعث ٹی وی ٹاک شوز کا رخ کر لیا، تھیٹر کی تاریخ کا آغاز انسانی زندگی کے ساتھ ہی ہوتا ہے جس کے شواہد یونان کی قدیم تہذیب سے ملتے ہیں پاکستان میں سبق آموزاصلاحی اور آرٹ تھیٹر کو کمرشل تھیٹرنے کھوکھلا کر دیا اور کئی منازل طے کرنے کے بعد ملک میں اب صرف ڈانس تھیٹر ہی ہو رہا ہے۔تھیٹر پر فحش گوئی اور بے ہودہ ڈانس نے سب سے زیادہ نقصان صاف ستھری کامیڈی کرنے والے ورسٹائل مرد اداکاروں کو پہنچایا جو اپنا چولہا گرم رکھنے کیلئے ان دنوں مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں دکھائی دیتے ہیں۔