کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے:غلام محی الدین

28 نومبر 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ اپنے ابتدائی دور سے لیکر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔ پاکستان‘ بھارت‘ چین اور جاپان میںمیری اور بابرہ شریف کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا اور میری پہلی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔