زری نے نئی فلم’’نصیبو‘‘ کی کامیابی کیلئے مزاروں کا رخ کر لیا
لاہور ( این این آئی) اداکارہ زری نے اپنی نئی فلم ’’ نصیبو‘‘ کی کامیابی کے ساتھ اپنے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگنے کیلئے مزاروں کا رخ کر لیا ۔اداکارہ زری کی فلم ’’ نصیبو ‘‘ مکمل ہو چکی ہے ۔فلم میں زری نے مرکزی کردار اداا کیا ہے ۔فلم 22نومبر کو ریلیز ہونا تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پراس کی ریلز میں تاخیر ہو گئی تاہم اب فلم ’’ نصیبو ‘‘ کو آئندہ ہفتے نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا ۔ فلم اور اپنی کامیابی کے لئے اداکارہ زری نے متعدد مزاروں میں جا کر خصوصی دعائیں مانگی ہیں ۔ فلم ’’نصیبو‘‘ میں اداکارہ نرگس کا آئٹم سونگ بھی شامل ہے ۔ فلم کے ڈائریکٹر سجاد رضوی اور فلمساز انیس چوہدری ،حنیف چوہدری ہیں ۔