پی ٹی وی کا نیا سال گولڈن جوبلی سال ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی کا نیا سال2014ء گولڈن جوبلی سال ہو گا۔اس سلسلے میں پی ٹی وی کے پانچوں سنٹرز سے متعدد ایسے پروگرامز ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے جن میں ماضی کے یادگار اور ہٹ پروگرامز شامل ہوں گے۔ان پروگرامز کے ذریعے موجودہ نسل کو پی ٹی وی کے شاندار ماضی سے متعارف کرایا جائے گا۔