ہمارے تھیٹر کا پوری دنیا میں مقابلہ نہیں: نسیم وکی

28 نومبر 2013
ہمارے تھیٹر کا پوری دنیا میں مقابلہ نہیں: نسیم وکی

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارنسیم وکی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے کی طرح تھیٹر کا بھی پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں‘ ہمسایہ ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی تھیٹر سے وابستہ فنکار انکے ہاں کام کریں۔ ہمارا ڈرامہ اپنی ڈگر سے ہٹ گیا تھا لیکن اب سنجیدہ لوگوں کی کوششوں سے اصل ڈگر پر واپس آرہا ہے‘ میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ولگر جملہ نہیں بولا اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ ٹی وی اور سٹیج پر کام کرنے والوں کو چاہیے کہ تعداد پر توجہ نہ دیں بلکہ معیار کو اپنانے کی روایت ڈالی جائے ۔