ریڈیو پاکستان لاہور کی 76ویں سالگرہ کی تیاریا ں شروع
لاہور (کلچرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کی 76ویں سالگرہ کی تیاریا ں شروع کر دی گئیں ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ پرویز کو سالگرہ کی خصوصی تقریب کے حوالے سے تفصیلات روا نہ کر دی گئیںہیں۔سالگرہ پر 3گھنٹے کی تقریب پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والی اس تقریب کے متوقع مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ہونگے۔