بھارت کا مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں سرگرم نوجوانوں کیلئے معافی کا اعلان

28 نومبر 2013

نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر سمیت شورش زدہ ریاستوں میں سرگرم نوجوانوں کیلئے عام معافی کا مشروط اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی، نکسل باڑی بھی ملک کیلئے  خطرہ ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمارشندے نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر دونوں طرف سے تشدد کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی بھی کوششیں کی جاری ہیں۔