افغان سکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط چاہتے ہیں: امریکہ

28 نومبر 2013

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ افغانستان سے سکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط چاہتے ہیں اور یہی افغان صدارتی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے ضروری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر صدارتی الیکشن سے پہلے معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو امریکی اور اتحادی افواج کیلئے دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں رکنا مشکل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پر امن انتخابات کیلئے بھی اس معاہدے پر دستخط ضروری ہیں۔