ڈاکٹر مجید نظامی کشمیریوں سے مخلص ہیں امید ہے وزیر اعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے: غلام نبی فائی

28 نومبر 2013

برسلز (وقار ملک) جس خطہ میں ڈاکٹر مجید نظامی جیسی پروقار شخصیات ہوں اور کشمیریوں کے خیر خواہ موجود ہوں وہاں شیر کے منہ سے بھی نوالہ چھینا جا سکتا ہے، ڈاکٹر مجید نظامی شریف خاندان کے انتہائی قریب ہیں اور خود شریف خاندان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ڈاکٹرمجید نظامی کشمیری قوم کے ساتھ مخلص اور سنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے امید ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔