تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے جاری، بنکاک میں کرفیوبرقرار

28 نومبر 2013

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ دارلحکومت بنکا ک میں کرفیو نافذ رہا ،  بْدھ کوچار وزارتوں کے دفاتر، 19 صوبائی حکومتی دفاتر اور ایک مرکزی حکومتی کمپلیکس کے باہر مظاہرے کیے گئے ،   وزارت داخلہ کے سینئر اہلکار کے مطابق ملک کے 19 صوبوں میں حکومتی دفاتر کے باہر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ’خصوصی تحقیقات کے شعبے‘ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو اپنے دفاتر سے اْس وقت نکلنا پڑا جب قریب دو ہزار مشتعل باشندوں نے اس عمارت کے باہر جمع ہو کر وزیر اعظم اور اْن کے بھائی، سابق وزیر اعظم تھاکسن شناواترا کے خلاف مظاہرہ کیا۔