نریندر مودی کی کرسی خریدنے کیلئے دو انتہا پسند متوالوں میں ’’جنگ‘‘ لاکھوں روپے بولی لگا دی

28 نومبر 2013

آگرہ  (نوائے وقت رپورٹ) گجرات فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کو قتل کرنے کے حوالے سے بدنام نریندر مودی کی کرسی خریدنے کیلئے 2 جنونی متوالوں میں جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی آگرہ میں جلسے کے دوران اس کرسی پر بیٹھے تھے۔ ایک انتہا پسند نے ایک لاکھ دوسرے نے مقابلے میں 2 لاکھ روپے کی بولی لگا دی ۔