500 شہری شام میں بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں: ترک حکومت
انقرہ (اے پی پی) ترک حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ 500 ترک شہری شام میں صدربشارالاسد حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔اخبار ’’ٹوڈے زمان‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترک وزارت داخلہ نے تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں خفیہ اداروں کے حوالے سے یہ بات کہی گئی ہے۔