میں نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کی: ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارنن ملشن کا اعتراف

28 نومبر 2013

نیویارک (بی بی سی + این این آئی) ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارنن ملشن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کی ہے۔ ملشن جن کی جائے پیدائش موجودہ اسرائیل میں واقع ہے، مجھے شمعون پیریز نے بھرتی کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کے لیے درجنوں ’’خفیہ آپریشن‘‘ کیے۔ یہ سب کچھ میں نے اپنے ملک کے لیے کیا اور مجھے اس پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار 68 سالہ ملشن نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔