بنگلہ دیش: احتجاج کے سبب حکومت کا الیکشن کی تاریخ میں توسیع پر غور

28 نومبر 2013

ڈھاکہ  (اے پی پی) بنگلہ دیش کے الیکشن کمشنر محمد شاہنواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات کا بائیکاٹ کرنے سے روکنے کیلئے عام انتخابات کی شیڈول تاریخ کو موخر کیا جا سکتا ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں تو انتخابات کی تاریخ کو بدلا جا سکتا ہے۔  تمام جماعتیں عام انتخابات میں حصہ لیں اس لئے انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔  5 جنوری 2014ء کو عام انتخابات کے انعقاد کااعلان کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن نے مظاہرے شروع کردیئے ۔بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی ہڑتال جاری ہے، جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی ۔ٹرین پٹڑی سے اترنے پر بیسیوںمسافر زخمی ہو گئے۔