تصدق جیلانی کے چیف جسٹس بنتے ہی الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائیگا
اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اس وقت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انکے چیف جسٹس بنتے ہی چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائیگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فخرالدین جی ابراہیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے اب تک مستقل بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔