وزیراعظم 10 دسمبر کوچیف جسٹس افتخار کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دینگے

28 نومبر 2013

 اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم 10 دسمبر کو سبکدوش ہونیوالے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 11 دسمبر کو عہدے سے سبکدوش ہونیوالے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں 10 دسمبر کو الوداعی عشائیہ دینگے۔ تقریب میں وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر شرکت کرینگے۔