پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والے متعدد بجلی گھروں کی کوئلے پر منتقلی کا منصوبہ

28 نومبر 2013
پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والے متعدد بجلی گھروں کی کوئلے پر منتقلی کا منصوبہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والے بعض بجلی گھروں کی کوئلے پر منتقلی کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق ایشیائی و اسلامی ترقیاتی بنکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس دسمبر 2013 کے وسط میں ہوں گے ۔ ابتدائی طور پر سندھ کے علاقے جامشورو کے دو منصوبوں کو بجلی کی پیداوار کے لئے تیل سے کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔