پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس آئندہ ہفتے شروع ہونگے
اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس آئندہ ہفتے شروع ہوں گے ۔ فاٹا اور صوبہ خیبر پی کے کے بندوبستی علاقے پر امریکی ڈرون طیارے کے حملوں کے خلاف خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان اور وزراء دسمبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔