تیل سپلائی کی بندش، افغانستان میں اتحادی فوج کے آپریشنز خطرے میں پڑ گئے

28 نومبر 2013

پشاور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنوں کے باعث افغانستان میں فورسز کو تیل کی سپلائی مسلسل بند ہونے سے اتحادی فوج کے آپریشن خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانیوالا پٹرول اور ڈیزل ملٹری ٹرکوں، بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ادھر پشاور میں قائم دھرنا کیمپ میں قبائلیوں اور ایبٹ آباد کے لوگوں نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں۔