پاکستانی طالب علم کا برطانوی یونیورسٹی سے کنسٹرکشن انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کرنے کا اعزاز

28 نومبر 2013

سوات (اے پی پی) سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم نے انگلستان کی سولنٹ یونیورسٹی سے کنسٹرکشن انجینئرنگ کا ڈپلومہ امتیازی نمبروں سے حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کردیا۔ طالب علم کشور علی نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی صلاحیتیں ملک وقوم کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔